بھٹکل:25جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک مکان میں آگ بھڑک اُٹھنے کے بعد گھر کے اندر سے ایک عورت کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت چندراوتی ہری کانت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔۔ حادثہ سنیچر کو مرڈیشور کے ماولی -1کے سونارکیری میں پیش آیا ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ گھر میں مٹی کے تیل کی بو ہر طرف پھیلی دیکھ کر شبہ ہے کہ یہ ایک خودکشی کا واقعہ بھی ہوسکتاہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک خاتون کی جوان بیٹی ایک نوجوان سے پیار جتا کر شادی رچانے کے بعد گھر چھوڑ کی چلی گئی تھی اور پھر دوبارہ گھر نہیں لوٹی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی بات سے ناراض وبیزار ہوکر اس عورت نے خود کشی کی ہوگی۔
البتہ اُدھر مہلوک خاتون کی طرف سے راگھویندرا نے الیکٹرک شاک لگ کر گھر میں آگ لگنے کی شکایت پولس تھانہ میں کی ہے۔۔ پولس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔اورجانچ جاری ہے۔